آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

چوہدری شجاعت حسین کا بیٹے کے وفاقی وزیر بننے پر اہم بیان

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا، چودھری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے ان کی اجازت سے ہی شہباز شریف کو ووٹ دیا۔یاد رہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مسلم لیگ کے ق اراکین اسمبلی چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا

۔سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعظم کے انتخاب میں ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔جمعہ کو چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ پر اپنے

خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ووٹ کے بارے میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرے مشورے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔

اپنا کمنٹ کریں