آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

چوہدری نثار تحریک انصاف جوائن نہیں کرینگے بلکہ۔۔۔تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری نثار علی خان میں رابطوں کے باوجود وہ عمران خان کی پارٹی جوائن نہیں کر ینگے اور آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے، ن لیگ میں ان کی واپسی کے امکانات ختم ہو چکے اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں کام نہیں کر سکتے ۔

روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی خبر  کے مطابق عمران خان نے الیکشن 2018سے قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں پارٹی جوائن کرنے اور پارٹی کا سینئر عہدیدار بنانے کی آفر کی تھی جسے چوہدری نثار نے قبول نہیں کیا تھا ۔وزیر اعظم نے انکو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی آفر بھی کی تھی ، اس وقت انکی سوچ تھی کہ

ایک ایسی اسمبلی جس میں ن لیگ اپوزیشن میں ہو اور حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر وہ ایوان میں شہباز شریف کیخلاف نہیں بول سکیں گے اور ایک صوبائی نشست کی بنیاد پر ان کا وزیر اعلیٰ بننا مناسب نہیں ہو گا ۔وزیر اعظم کے رابطوں کے باوجود انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی نہیں بھری ، ان دنوں بھی وہ چکری اور حلقے کے دوسرے مقامات پر میل ملاقاتوں میں مصروف ہیں ، انکے صاحبزادے تیمور علی خان نے بھی حلقے میں اثر و رسوخ بڑھانا شروع کیا ہے

.چوہدری نثار علی خان کے پاس مستقبل کی سیاست کیلئے آپشنز کھلے ہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) کے اندر مریم نواز کے سوا دیگر سینئر رہنمائوں کیساتھ رابطے برقرا ر ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں