آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے کھارادار میں دھماکے کی اطلاعات ہیں، جیو نیوز کے مطابق کپڑے مارکیٹ کے گودام میں دھماکہ ہوا ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دھماکہ انتہائی زوردار تھا اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، امدادی شروع کر دی گئی ہیں، دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق اقبال مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے، ایدھی ذرائع کے مطابق تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تین زخمیوں کی ایدھی فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے ہسپتال سے ابھی تک زخمیوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں