آرٹیکلز بین الاقوامی تازہ ترین

کنوئیں میں پھنسے بچے کی جان نہ بچا پانے پر افغان وزیر دفاع ملا یعقوب روپڑے

کابل (این این آئی)افغانستان کے صوبے زابل میں کنوئیں میں پھنسے 6 سالہ حیدر کی جان نہ بچا پانے پر افغان وزیر دفاع  رو پڑے۔مقامی حکام کے مطابق گزشتہ 4 روز سے 6 سالہ حیدر تقریباً33 فٹ نیچے گہرائی میں پھنسا ہوا تھا

اور ریسکیو ٹیم موبائل فون کیمرے کی مدد سے بچے کی حالت پر نظر رکھے ہوئے تھی اور اسی کے ذریعے بچے سے بات کی جاتی رہی تھی۔افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب اور طالبان رہنما انس حقانی خود اس مقام پر پہنچے تھے اور مسلسل ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے تاہم جب امدادی ٹیم بچے تک پہنچی تب تک بچہ فوت ہو چکا تھا۔اس دوران موجودہ نائب امیر و ملٹری آپریشنز کے سربراہ و عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ملایعقوب کے روتے ہوئے جانے کی ویڈیو شیئر کی۔افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی اور وہ دن رات وہاں موجود رہے۔

اپنا کمنٹ کریں