آرٹیکلز دلچسپ صحت

ہر 10 سال بعد جسم میں پیدا ہونے والی 23 تبدیلیاں جو بُوڑھا کرتی ہیں مگر ان سے بچا جا سکتا ہے

انسان کے جسم میں ہر روز نئی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں مگر عام طور پر لوگوں کو اس تبدیلی کا سالوں بعد پتہ چلتا ہے کیونکہ اکثر لوگ اپنے آپ کو اپنی عمر سے زیادہ جوان سمجھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ جیسی بھی خوراک اور لائف سٹائل رکھا جائے کچھ نہیں ہوتا کیونکہ کوئی چیز نہیں بدل رہی مگر تبدیلی ہر گُزرتے لمحے واقع ہو رہی ہے چاہے آپ اسے نوٹس کریں یا نہ کریں۔

اس آرٹیکل میں کچھ ایسی معلومات کو شامل کیا جا رہا ہے جنہیں پڑھ کر آپ اپنی صحت پر توجہ دینا چاہیں گے اور آپ کا یہ شعور آپ کو اچانک آنے والی پریشانیوں سے بچائے گا کیونکہ اس آرٹیکل میں عمر کے ہر 10 سال بعد جسم میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کو شامل کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی اُن معلومات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جس سے آپکو پتہ چلے گا کہ ان تبدیلیوں کے عمل کو سُست کیسے کرنا ہے

۔
20 سے 30 سال تک
یہ عمر کا وہ حصہ ہے جس میں زیادہ تر لوگ اپنے آپ کو جوان اور انرجی سے بھرپور محسوس کرتے ہیں اور انہیں عمر کے گزرنے کا احساس نہیں ہوتا لیکن اس عمر میں بھی جسم میں پیدا ہونے والی کچھ تبدیلیاں ایسی ہیں جن پر اگر غور نہ کیا جائے تو 30 سال کی عمر میں سوچنا پڑ جاتا ہے کہ یہ اچانک مجھے کیا ہوگیا کیونکہ اس عمر میں:

جسم میں ہڈیوں کے بڑھنے کا عمل بند ہو جاتا ہے۔کلوجن( ایک خاص قسم کی پروٹین) کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔جسم میں ہڈیوں کے بڑھنے کا عمل بند ہو جاتا ہے۔

دانتوں میں عقل داڑھ کا اضافہ ہوتا ہے۔لیکن ضروری نہیں ہے ایسا سب کے ساتھ ہو کیونکہ کچھ لوگوں کو عقل داڑھ 16 سال کی عمر میں بھی نکل آتی ہے اور کچھ کے کبھی بھی نکلتی۔ مگر عام طور ایسا ہی ہوتا ہے اس لیے اوپر دی گئی تبدیلیوں پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

اگر 20 سال کی عمر میں آپ کا جسم سلم اور سمارٹ ہے تو اپنی خوراک پر دھیان دینا شروع کر دیں کیونکہ 30 سال تک پہنچتے پہنچتے آپ کا جسم تبدیل ہو جائے گا اور اگر آپ بہت زیادہ فاسٹ فوڈ وغیرہ کھاتے ہیں تو تبدیلی آپ کو بہت پہلے نظر آنی شروع ہو جائے گی۔ اگرچہ اس عمر میں آپ کو ایسے کاسمیٹکس استعمال کرنے ضرورت نہیں جن میں کلوجن (جلد کے نیچے پروٹین) ہو آپ اپنی اس کمی کو خوراک سے پُورا کر سکتے ہیں۔30 سے 40 سال

کُچھ لوگ 30 سال کی عمر میں 25 سال کی عمر کے لگتے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے لیکن یاد رکھیں جسم میں تبدیلیاں تیزی سے پیدا ہو رہی ہیں اور اگر آپ نے ان پر تھوڑی توجہ نہ کی تو یہ بہت جلد نظر آنا شروع ہو جائیں گی اور یہ تبدیلیاں درجہ ذیل ہیں:

آپ کے مسلز کی ٹون متاثر ہونا شروع ہوتی ہےمسلز کے کُچھ ٹشو کم ہوجاتے ہیں اور ان کی جگہ چربی لے لیتی ہےکلوجن اور ایلاسٹن (جلد کی لچک) کی پیداوار مزید کم ہو جاتی ہے

اگر آپ خوراک میں بد احتیاطی اور ورزش نہ کرنے کے باوجود اس عمر میں موٹے نہیں ہیں تو یہ وقت ہے کہ آپ کسی فیزیکل ایکٹیوٹی کا آغاز کر دیں کیونکہ اب اگر آپ ورزش نہیں کریں گے تو آپ کے مسلز کی ٹون کی ساخت بری لگنے لگے گی۔ اس عمر میں آپ کو اپنی جلد کی طرف زیادہ توجہ دینے اور سُورج کی تیز دھوپ

سے بچنے کی ضرورت ہے۔
کُچھ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انسان کا جسم 38 سال تک کی عمر میں اپنی ڈویلپمینٹ کی انتہا پر ہوتا ہے اور اس کے بعد زوال شروع ہوتا ہے جسے جسم کی حقیقی عمر بھی کہا جاتا ہے اور اس عمر میں جو تبدیلیاں تیزی سے پیدا ہونا شروع ہوتی ہیں وہ درجہ ذیل ہیں:

Nerves کے سیلز کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
جسم میں چربی جمنا شروع کر دیتی ہے۔بینائی کم ہونا شروع کر دیتی ہے۔ہڈیوں اور جوڑوں میں تیزی سے کمزوری پیدا ہوتی ہے۔

50 سے 60 سال

60 سال کی عمر میں لوگوں کے خدوخال بہت زیادہ بدل جاتے ہیں اور اس کی ایک بہت بڑی وجہ ان کا لائف سٹائل اور کھانے کی عادات کے ساتھ وہ اپنے جسم سے کتنی مشقت کرتے ہیں۔ اس عمر میں زیادہ تر لوگ درجہ ذیل تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں:
ہڈیوں اور جوڑوں میں تیزی سے کمزوری پیدا ہوتی ہے۔اس عُمر میں زیادہ تر دماغ متاثر ہوتا ہے اس لیے اس پر توجہ دینا ضروری ہے خاص طور پر نئے کام سیکھنا، کتاب پڑھنا وغیرہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس عمر میں کام پر توجہ دینا اور کسی چیز کو یاد رکھنا مشکل محسوس ہوتا ہے اس لیے کھانے اور ادویات جو دماغ کو تقویت دیتے ہوں استعمال کرنے چاہیے۔
معدہ کمزور ہو جاتاہے اور اکثر گیس کی شکایت رہتی ہے۔دماغ کے سیلز اور جسم کے سلیز مستقل ڈیمج ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

یہ عمر فیزیکل تبدیلیوں کی ہے اور اس میں جسم کے اندرونی اعضا میں بھی کئی تبدیلیاں ہوتی ہیں جن میں اہم درجہ ذیل ہیں:

نروس سسٹم اور ذائقے کی حس ٹھیک کام نہیں کرتی اور کھانے کا ذائقہ اور خوشبو وغیرہ بہت کم محسوس ہوتی ہے اور جسم کو اکثر بخار ہو جاتا ہے۔

نوٹ: جسم میں یہ تبدیلیاں ہونا ہی ہوتی ہیں لیکن ان تبدیلیوں کے عمل کو سُست کرنا ممکن ہے کیونکہ دُنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو 70 سال کی عُمر میں بھی میراتھن دوڑ میں حصہ لیتے ہیں اور 80 سال کی عُمر میں بھی پڑھ لکھ کر کوئی نیا کام سیکھنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اس لیے ایسے لوگوں کو رہنما بنانا چاہیے اور اپنے جسم کی کئیر کرنی چاہیے تاکہ طویل عرصے تک صحت مند اور جوان رہا جا سکے۔

اپنا کمنٹ کریں