آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر حمزہ شہباز کو مبارک ہو،مونس الہی کا طنز

لاہور(آ ن لائن ) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے حمزہ شہباز کو ہوٹل کا وزیر اعلیٰ قرار دے دیا۔ متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کثرت رائے سے قائد ایوان منتخب ہوئے، اجلاس میں حمزہ شہباز کے لیے وزارت اعلیٰ کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلیٹیز ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر حمزہ صاحب مبارک ہو۔

اپنا کمنٹ کریں