آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

11مئی سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا ہو گا ؟محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سما ء کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں درجہ حرارت سات سے نو درجہ بڑھے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں چھ سے آٹھ سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے احتیاط کریں اور اپنے ساتھ پانی اور جوس رکھیں۔کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے، جب کہ پشاور میں بھی ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ 11 مئی سے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔شہر کراچی میں آج 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی

رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کے اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال رہیں گے۔ڈی جی ریسکیو نے ریسکیو ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شہری دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ

عوام ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کریں، جب کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔

اپنا کمنٹ کریں