آرٹیکلز دلچسپ

172کی بجائے 182 ووٹ دیدیں تو بھی وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنماو سابق وفاقی وزیر فیصل وواڈا نےکہا ہےکہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلٰی پنجاب ، 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نامی ڈاکوؤں کےگلدستےکا مستقبل ہوا

میں اور ہاتھوں میں زنجیریں ہی ہوں گی۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نہ تو وزیراعظم عمران خان کہیں جارہے ہیں اور نہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہیں جارہے ہیں ۔ اپوزیشن چاہے تو 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

اپنا کمنٹ کریں