آرٹیکلز پاکستان تازہ ترین

2018 کا الیکشن پاکستان کیساتھ حادثہ اورواردات تھی، قیمت قوم کا بچہ بچہ ادا کررہا ہے ، خواجہ محمد آصف

ڈسکہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سا بق وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن پاکستان کیساتھ ایک حادثہ اورواردات تھی، قیمت قوم کا بچہ بچہ ادا کررہا ہے ،عمران خان نے چار سال میں مخالفین کو للکارنے ،مقدمات بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا،حکومت سے جانے کے بعد عمران خان کو این اوآر نہیں ملے گا وہ منہ چھپاتے پھریں گے ،

صحت کارڈ فراڈ ہے پیٹرول ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے ،پی ٹی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں ،تحریک عدم اعتماد لائینگے،اگر کوئی خطرہ نہیں تو وزراتیں کیوں بانٹ رہی ہے ،شہبازشریف کیخلاف کیسز میں نیب کو ناکامی ہوئی ہے۔ڈسکہ کلاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سا بق وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف نے کہا کہ حلقہ این اے 75ڈسکہ میں 19فروری 2021کو ہونیوالاضمنی الیکشن خونی تھا ،این اے 75ڈسکہ کی عوام نے آج کے دن پوری دنیا میں چور حکومت کو بے نقاب کردیاتھایہ بہت بڑی جنگ تھی جو حلقہ این اے 75ڈسکہ کی عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے آٹا چینی چور حکومت سے جیتی تھی اس الیکشن میں دو جانیں دہشت گرد حکومت کی بے حسی

کی پروان چڑھ گئیں ۔ حکومت نے ملک سے گندم ،چینی آٹا سب کچھ چوری کرلیا ہے حکومت سے جانے کے بعد عمران خان کو این اوآر نہیں ملے گا وہ منہ چھپاتے پھریں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو زندہ درگو کردیا ہے، عوام مہنگائی کے باعث لاچارہوکر موت کا انتظار کررہے ہیں ،صحت کارڈ ایک فراڈ ہے پیٹرول ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ2018 کا الیکشن ریاست پاکستان کیساتھ ایک حادثہ اورایک واردات تھی، اس واردات اور حادثہ کی قیمت قوم کا بچہ بچہ ادا کررہا ہے اور پتہ نہیں کتنے سال ادا کرتے رہے گا اس حکومت سے جلد جان چھوٹ جائیگی

اور اس بربادی کو کسی طرح سمیٹا جائیگا، دوبارہ کیسے ریاست کی صورت بنائی جائیگی جو بگڑ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری ہمسائی فردوس عاش اعوان نے درست کہاتھا کہ میچ ختم ہونے پر کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کی جاتی ہیں ،وزراء میں عمران خان نے ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کا

میچ ختم ہوگیا ہے اور جلد گھر کو جانیوالے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں تحریک عدم اعتماد لائیں گے اپوزیشن لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خطرہ نہیں تو حکومت وزراتیں کیوں بانٹ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف کیسز میں نیب کو ناکامی ہوئی ہے، نیب کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے کو پیچھے لگادیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اب نیب سے سوالوں کا جواب

مانگ رہا ہے اور نیب بھاگ رہا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت مانگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال میں مخالفین کو للکارنے ،مقدمات بنانے کے سوا وزیراعظم نے کچھ نہیں کیا ۔جلسہ سے ایم این اے سیدہ نوشین افتخارمسلم لیگ (ن)کے سٹی صد رمحمدافضل منشاسابق کونسلر اور لیگیء رہنما راناشاہد سہیل ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ڈسکہ کی یونین کونسلوںوارڈوں کے سابق چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز اور لیگی کارکنوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔

اپنا کمنٹ کریں